تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کی سکھ تنظیم دل خالصہ نے اکالی تخت میں گورونانک شاہی کیلنڈر جاری کر دیا، سکھ رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اور کرتار پور راہداری کی افتتاح کی تصویر چھاپ کر کیلنڈر جاری کیا۔
اس پر پاکستانی سکھ رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے کہا کہ عمران خان کی تصویر کا چھپنا سکھ مسلم بھائی چارے کا اعتراف ہے میں اس اعزاز پر دل خالصہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو امن بھائی چارے اور محبت کے لئے قدم اٹھائے گا اسے لوگ عزت دیں گے۔
بھارت میں سکھوں نے گورونانک شاہی کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر لگا دی
Comments
Post a Comment