ن لیگ میں نئی لیڈر شپ کی لانچنگ کا فیصلہ
ن لیگ کے اندر نئی لیڈر شپ لانچنگ ہو رہی ہے جس کے مضبوط ترین امیدوار شاہد خاقان عباسی ہیں۔ ارشاد عارف
اہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مارچ 2020ء) شریف برادران کی لندن موجودگی اور مریم نواز کی خاموشی کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت کون چلا رہا ہے؟ ۔ن لیگ کے کارکنان میں مریم نواز کی خاموشی کو لے کر ایک تشویش پائی جا رہی ہے۔بظاہر لگتا ہے کہ ن لیگ کا کنٹرول شاہد خاقان اور احسن اقبال کے حوالے کر دیا گیا ہے۔لیکن اس صورتحال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دو سینئر رہنماؤں خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان اختلاگفات کی خبریں زیر گردش ہیں،خواجہ آصف ن لیگ کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے بھی نظر نہیں آ رہے،لگتا ہے کہ پارٹی معاملات اس وقت شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال ہی چلا رہے ہیں۔
اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اندر نئی لیڈر شپ لانچنگ ہو رہی ہے جس کے مضبوط ترین امیدوار شاہد خاقان عباسی ہیں کیونکہ نواز شریف تو مشکل سے ہی واپس آئیں گے۔
گر مریم نواز چلی جاتی ہیں اور شہباز شریف بھی نہیں آتے ہیں ترو ایسی صورت میں ایک لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے۔جب کہ دوسری جانب ۔عارف نظامی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے کچھ لوگوں کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ ان کی صلح کرائی جائے لیکن لگتا ہے کہ خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان صلح نہیں ہو گی۔
Comments
Post a Comment