اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے جس سے مہنگائی میں بھی کمی آ رہی ہے اور نتیجتاً شرح سود بھی کم ہو سکےگی، نوکریاں اسی سال دینگے، تنخواہ دار طبقہ اپنا ذاتی گھر نہیں بنا سکتا، ہم کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو فلیٹس بنا کر دینگے۔
حکومت 50؍ ہزار مکان نہیں بنا سکتی، نجی شعبہ آگے آئیگا، ہائوسنگ اسکیم سے 40؍ صنعتیں چلیں گی، شہروں کے پھیلنے سے آلودگی اور اناج کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے، پاکستان میں آگے فوڈ سیکورٹی کا بڑا ایشو آنا ہے۔
تعلیم، صحت، ہاؤسنگ اور انصاف کی فرا ہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں 50 لاکھ گھر بنانے ہیں۔ حکومت اتنے گھر نہیں بنا سکتی، پرائیویٹ سیکٹر آگے آئے گا۔
تعمیراتی صنعتوں کیلئے آسانیاں پیدا اور ہر ممکن تعاون کرینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ میں 80 فیصد گھر قرضہ لے کر بنائے جاتے ہیں
Comments
Post a Comment